حکمران اخباری بیانات اور واٹس ایپ پر حکومت چلار ہے ہیں , ڈاکٹر مالک بلوچ

0 172

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت :  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ضلعی صدر مشکور انور ایڈوکیٹ سے بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے اراکین وسیم سفر، صادق بلوچ و دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی.ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی مصیبت و مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے نیشنل پارٹی عوامی جمہوری جماعت ہے اور عوام کو تنہ؛ نہیں چھوڑی گی،جعلی مینڈیٹ کے نمائندوں کی وجہ سے روز بہ روز عوامی مشکلات میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے، عوام ملازمین، طلباء سرا پا احتجاج ہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ہمارے نمائندے اخباری بیانات اور وٹس ایپ سے اپنی حکومت چلا رہے ہیں اس جعلی مینڈیٹ حکومت کی بے روزگاری و مہنگائی کے خلاف عوام کو احتجاج کرنا چائیے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کرونا ملک میں بے قابو ہو چکا ہے ہماری حکومت لاک ڈاون سے آگے سوچتی نہیں ہے ملک بھر میں کرونا کے کیسوں میں تشویشناک اضافہ ہو ریا ہے اگر صورتحال یہی رہا تو کوئی اس مہلک و خطرناک بیماری سے نہیں بچے گا،بارڈر سیکشن کمیٹی کے راہنماؤں نے نیشنل پارٹی کیچ کی جانب سے بارڈر کی بندش کے خلاف 25 اپریل کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ بارڈر کی بندش سے متاثرہ کاروباری افراد اور گاڈی مالکان نیشنل پارٹی کیچ کی احتجاج کی کال میں شامل ہونگے اور ان کا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر بی ایس او پجار کے وائس چیئرمین بوہیر صالح، نیشنل پارٹی کے رہنما نعیم عادل اور سیف اللہ بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.