تحریک انصاف کا پنجاب میں مضبوط امیدواروں کے لئے سرجوڑ کربیٹھنے کا فیصلہ

0 147

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحر یک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے میئر اور دیگر امیدواروں کے انتخاب کیلئے کمیٹی قائم کردی
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وز یر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کمیٹی کی سربراہی کرینگے ۔ ذرائع تحر یک انصاف
لاہور: تحریک انصاف کا پنجاب میں مضبوط امیدواروں کے لئے سرجوڑ کربیٹھنے کا فیصلہ ‘ تحر یک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے میئر اور دیگر امیدواروں کے انتخاب کیلئے کمیٹی قائم کردی ‘گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وز یر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کمیٹی کی سربراہی کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی چیلنجز کے لئے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کااجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا ہے پہلے مرحلے پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر میٹروپولٹین کے لئے امیدوارو ں کاجائزہ لیاجائے گا اجلاس کی سر براہی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ‘ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ‘وفاقی وزرا ء فواد چوہدری ،شفقت محمود ، حماد اظہر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید بھی بلدیاتی ٹاسک کے بارے کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے گجرات اورسیالکوٹ میں بھی میئرز کے لئے سیاسی شخصیات کے ناموں پر غور کیاجائے گا کمیٹی امیدواروں بارے سفارشات وزیراعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.