گووندا نام میرا‘ نے مجھے رْلایا نہیں: وکی کوشل

0 138

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکار وکی کوشل نے اپنی آنے والی فلم ’گووندا نام میرا‘ کے ٹریلر لانچ پر دلچسپ انکشاف کیا کہ یہ پہلی فلم ہے جس نے انہیں رْلایا نہیں۔وکی کوشل آ نے والی فلم ’گووندا نام میرا‘ کا پہلا ٹریلر لانچ کردیا گیا۔ٹریلر لانچ کی تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے وکی کوشل کا کہنا تھا کہ ’ایک سال قبل ششانک نے مجھے بتایا تھا کہ وہ مجھے ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ ’پاگل‘ لکھ رہے ہیں، اس سے زیادہ کچھ علم نہیں تھا۔اس کے بعد جب ششانک نے مجھے ’گووندا نام میرا‘ میں میرے کردار کے بارے میں بتایا تو میں انکار ہی نہیں کرسکا، کیونکہ میں طویل عرصے سے کوئی ایسا ہی کردار ادا کرنا چاہ رہا تھا جس میں مجھے رونا نہ پڑے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اس فلم میں سالا یہ دکھ بلاآخر ختم ہوگیا، میں بہت خوش تھا‘۔اداکار نے ٹریلر لانچ تقریب میں یہ بھی انکشاف کیا کہ عام طور پر رشتہ داروں کی طرف سے فلموں میں ان کی اداکاری کی تعریف کی جاتی ہے، لیکن ان سب کو ایک ہی شکایت رہتی تھی کہ ’وہ اپنی فلموں میں گاتے یا ڈانس نہیں کر تے ۔ اس حوالے سے وکی کوشل نے بتایا کہ ‘گووندا نام میرا‘ میں انہیں ناچتے اور گاتے بھی دیکھا جاسکے گا۔#/s#

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.