شہناز گل نے ’رائزنگ اسٹار‘ کا ایوارڈ سدھارتھ شکلا کے نام کردیا

0 90

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی : بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ شہناز گل کو دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ کی رنگا رنگ تقریب میں رائزنگ اسٹار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اداکارہ نے آنجہانی دوست سدھارتھ شکلا کو یاد کرتے ہوئے یہ ان کے نام کردیا۔ دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہونے والے اس ایوارڈ شو میں نامور پاکستانی اور بھارتی ستاروں نے شرکت کی اور مختلف کٹیگریز کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔اس موقع پر شہناز گل نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک بندے کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں گی، میری زندگی میں آنے اور مجھ پر محنت کرنے کیلئے، جس کی وجہ سے میں یہاں تک پہنچی‘۔پھر انہوں نے ایوارڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ شکلا یہ آپ کیلئے ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.