نہتے اور بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں : نورمحمد خان دمڑ
کوئٹہ : صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نہتے اور بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں،
شاہرگ میں کوئلہ کے کانوں پر کام کرنے والے مزدوں کو بے دردی سے قتل کرنے کی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے شاہرگ کے علاقے ذاوالان میں کوئلہ کان میں کرنے والے نہتے بے گناہ مزدوں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچائے گے دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاہئگا ۔
عوام کو سرکارہ ہسپتالوں میں تمام تر مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت جنگی بنیادوں پر تمام وسائل کوبروئے کار لارہے ہیں
ان خیالات کااظہار انہوں نے فاطمہ جناح چیسٹ اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہرنائی، زیارت ، سنجاوی کے داخل مریضوں کی عیادت کے موقع پربات چیت اور اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کیا ہے ۔
اس موقع پر ضلع زکواۃ چیئرمین سعد اللہ دوتانی ، بی اے پی ہرنائی کے کلیم کاکڑ بھی صوبائی وزیر کے اہمرہ تھے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ شاہرگ کے علاقے میں محنت مزدوری کیلئے آنے والے بے گناہ اور نہتے مزدوروں کو قتل کرنے والے انسانیت کے دشمن ہے انہوں نے کہاکہ بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے کا واقعہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے جس ہرنائی، شاہرگ سمیت صوبے کے عوام افسردہ ہے انہوں نے کہاکہ شاہرگ میں بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے کی واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ شاہرگ واقعہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے بے گناہ مزدوروں کے قتل میں ملوث شرپسندوں کو انکے انجام تک پہنچانے کیلئے حکومت سیکورٹی ادارے ، لیویز ، سی ، ٹی، ڈی ودیگر سیکورٹی ادارے اور عوام ملکر دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے میں ایک پیج پر ہے
صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے اور ضلع ہرنائی کے امن وامان کو خراب کرنے کی کسی کواجازت نہیں دینگے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم حکومت کی ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام تراقدامات کرینگے صوبائی وزیر نے کہاکہ شاہرگ میں شرپسند/ دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مزدوروں کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے فاطمہ جناح چسٹ، اور ایک نجی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کے زیر علاج ہرنائی، زیارت ، سنجاوی کے داخل مریضوں کی عیادت کی ہسپتال انتظامیہ سے مریضوں کو دی جانے والے طبی سہولتوں کے حوالے سے معلومات کی اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں زیرعلاج تمام مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کرے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں کی فعالی اور تمام تر جدید طبی سہولیات ، ادویات ودیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہیں ۔