بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یکم جنوری اب تک ہونے والے مختلف نوعیت کے واقعات میں 290 افراد جاں بحق اور 718 زخمی ہوئے

0 102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یکم جنوری اب تک ہونے والے مختلف نوعیت کے واقعات میں 290 افراد جاں بحق اور 718 زخمی ہوئے۔ امسال 2022امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے صورتحال میں واضح بہتری آئی سال 2021 میں مختلف نوعیت کے واقعات میں 290 افراد شہید جبکہ 878 افراد زخمی ہوئے تھے سال 2022 میں مختلف نوعیت کے واقعات میں 228 افراد شہید جبکہ 718 افراد زخمی ہوئے 2022 میں چند افسوسناک واقعات بھی پیش آئے جن میں پولیس پر 15 حملے ہوئے جس میں 12 اہلکار شہید اور 48 زخمی ہوئے۔اسی طرح لیویز فورس پر 11 واقعات میں 7 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے اس کے علاوہ ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں پر 104 واقعات میں 69 اہلکار شہید اور 144 ز خمی ہوئے۔ آباد کاروں پر ہونے والے 3حملوں میں 1 شخص شہید اور 4 زخمی ہوئے۔مذہبی دہشت گردی کے 3 واقعات ہوئے جس میں5 افراد شہید جبکہ 26 زخمی ہوئے صوبہ بھر میں بم دھماکے، بارودی سرنگ ، ریلوے لائن، گیس پائپ لائن اور بجلی کے کھمبوں کو نشانہ بنانے کے 139 واقعات ہوئے جن میں20 افراد شہید اور 19 1زخمی ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.