کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی

0 111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی اور گیس کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کی وجہ سے سردی سے بچنے اور گھریلو خواتین نے امور خانہ داری میں مشکلات سے بچنے کے لئے سوختنی لکڑی اور ایل پی جی گیس کا استعمال شروع کیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو اس مہنگائی کے دور میں ایل پی جی اور لکڑی کی خریداری پر اضافی رقم خرچ کرنے کی وجہ سے مزید مالی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔شمالی اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان۔ زیارت منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ صوبے کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ۔ صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 1 جبکہ قلات میں منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ، خانوزئی میں منفی3 ڈگری سینٹی گریڈ ، سبی میں8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈگوادر میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ تربت میں درجہ حرارت 13 جبکہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.