سندھ کی جیلوں میں قید افغان بہن بھائیوں کو جلد سے جلد رہا کیا جائے،افغان قومی مومنٹ

0 123

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سندھ حکومت ہوش کا ناخون لیکر پشتونوں و افغان مہارین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے،بیان

کوئٹہ :سندھ کی جیلوں میں قید افغان بہن بھائیوں کو جلد سے جلد رہا کیا جائے۔سندھ حکومت ھوش کا ناخون لیکر پشتونوں و افغان مہارین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے ۔افغان قومی مومنٹ کے بیان میں سندھ کے جیلوں میں بے گناہ افغان بہن بھائیوں اور بچوں کی گرفتاری کو غیرانسانی ناروا اقدام قرار دیتے ھوے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف جیلوں میں افغان مہاجرین جو کوئٹہ سے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے بذریعہ کوچز سندھ جاتے ہیں تو پولیس اس سے بھاری بتھہ وصول کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی بھتہ نہ دینے کی صورت میں مرد و عورتوں کو بچوں سمیت غیر قانونی طور پر جیلوں میں پابند سلاسل کرتے ہیں لیکن ایک خاص سازش کے تحت پشتون افغان قوم کو دیوار سے لگانے کی سازش ھو رہی ہے بے گناہ معصوم افغانوں کو بے جا تنگ کرنا ظلم کی انتہا ہے۔سندھ پولیس اکثر اوقات بھاری رشوت کے عدم اصولی پر غیر قانونی حربے استعمال کر کے عوام کو رشوت دینے پر مجبور کرتی ہے جس سے کاروباری حضرات کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑھتا ہے بیان میں وزیر اعلی سندھ سے پر زور مطالبہ کرتے ھوے کہا ہے کہ سندہ کے تمام علاقوں میں پشتونوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کر کے پولیس کی بتھہ خوری کا نوٹس لیا جاے اور مذید بے گناہ افغانوں اور مزدور پیشہ افراد کے خلاف ناجاہز تنگ کرنیکا سلسلہ بند کیا جاے اسکے بر عکس اگر کسی بھی صوبے میں قومیت اور لسانیت کے بنیاد پر نفرت کو ھوا دی گء تو پشتون بلوچ مشترکہ صوبے میں احساس کمتری اور محرومی سب سے زیادہ ہے اگر صوباہیت کا معاملہ سر اٹھاے گا تو ملک کی مفاد میں ہر گز نہیں ھو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.