لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کی درخواست خارج کردی

0 84

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست کو خارج کر دیا۔گزشتہ روز عدالت عالیہ میں جسٹس شاہد کریم نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری کی دائر درخواست پر سماعت کی۔فاضل جج نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کیسی درخواست ہے؟۔درخواست گزار کے وکیل نے جواب میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔جسٹس شاہد کریم نے وکیل کا جواب سن کر کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل میں آپ کو کیا ایشو ہے؟۔وکیل نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار نے مفادِ عامہ میں یہ درخواست دائر کی ہے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایسی غیر ضروری درخواستیں دائر کر کے عدالت کا وقت کیوں ضائع کرتے ہیں؟۔انہوں نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ درخواست واپس لے لیں ورنہ عدالت آپ پر بھاری جرمانہ کرے گی۔فیصلہ سننے کے بعد درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.