پتوکی: سوئی گیس بندش نے عوام کو خوار کردیا

0 104

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بچے بڑے خالی پیٹ سکول،دفاتر اور کالجز جانے پر مجبور، سوئی گیس انتظامیہ کی نااہلی اور پریشر کمی کے بہانے نے عوام کو زمانہ قدیم میں دھکیل دیا، شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور

پتوکی: سوئی گیس بندش نے عوام کو خوار کردیا، بچے بڑے خالی پیٹ سکول،دفاتر اور کالجز جانے پر مجبور۔ سوئی گیس انتظامیہ کی نااہلی اور پریشر کمی کے بہانے نے عوام کو زمانہ قدیم میں دھکیل دیا، شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقوں ملک پورہ، احمد نگر ، مدینہ کالونی، عباس پارک، بستی دراب خاں، ناروکی ماہجہ و ٹھٹھہ میں شہریوں کو گیس بندش کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب گیس بندش کے سبب شہری مجبوراً زمانہ قدیم کی طرح لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں جبکہ بچے،بڑے خالی پیٹ سکول،دفاتر اور کالجز جانے پر مجبور ہیں جبکہ لکڑیوں کی ڈیمانڈ کے پیش نظر درختوں کی کٹائی میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے جس پر شہریوں نے وزیر اعظم سمیت سوئی گیس حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کو سوئی گیس بندش کے عذاب سے نجات دلاتے ہوئے شہریوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ شہری مجبوراً جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.