پاک افغان بارڈر گیٹ کو آج سے ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے کھول دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنرعبدالحمید زہری

0 81

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن :پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی اور تصدق گیٹ کو آج ( پیر سے) ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے کھول دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ چمن باب دوستی بارڈر تجارتی پیدل آمدورفت اور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تیرہ نومبر کو پاک افغان بارڈر پر دہشت گردی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں افغان سرزمین سے داخل ہوکر ایک دہشت گرد نے ایک ایف سی اہلکار کو شہید اور دو کو زخمی کردیا جس کے بعد باب دوستی کو احتجاجاً بند کر دیا گیا پچھلے ایک ہفتے سے باب دوستی پر آمدورفت بحال کرنے کے لیے سول ملٹری لیزان کمیٹی کی کئی ملاقاتیں ہوئیں اس کے علاوہ افغان اور پاکستانی حکام کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری رہا انہوں نے کہا کہ افغان حکام نے ان ملاقاتوں کے دوران اس واقعے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا اور یقین دلایا کے مجرم کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا اورمجرم کو سخت سزا دی جائے گی ان ملاقاتوں میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی شرپسند عناصر کو دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ بہت سے انتشار پسندوں نے بے بس اور مجبور لوگوں کو استعمال کرکے سرحد کے دونوں طرف حالات کو خراب کر کے اپنے ناکام عزائم کو پورا کرنے کی مذموم کوششیں کیں لیکن اللہ پاک کے فضل و کرم سے دونوں ملکوں کے حکام اور عوام نے ملکرشرپسنوں کے عزائم کو ناکام کیا اور بھائی چارے کی فضا کو بحال رکھا انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں آپ کو بتاتا چلوں کہ آج بھی افغان حکام کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں متفقہ طور پر کچھ مشروط فیصلے کیے گئے اس ملاقات کے بعد سول ملٹری لیزان کمیٹی کو ان کی مشاورت سے کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ بروز سوموار سے تمام قسم کی کاروباری تجارتی ٹریفک اور پیدل آمدورفت کے لیے بارڈر کھول دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات دوبارہ رونما نہیں ہوں گے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.