توشہ خانہ تحائف کی فروخت میں بڑی پیش رفت،فرح گوگی اور اس کے سہولت کاروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

0 97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :حکومت نے فرح گوگی کو اسمگلنگ میں مدد دینے والے تمام ملوث کرداروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے،

ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت سے فرح گوگی کی آمد کا ریکارڈ حاصل کرلیاہے جس کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران فرح گوگی کئی مرتبہ یو اے ای گئی تھیں،فرح گوگی نے پاکستان سے باہر جانے کے لئے نجی طیارے استعمال کئے،نجی طیارے پر آمد ورفت کے سبب امیگریشن نہیں ہوئی،فرح گوگی کے پاکستان سے باہر جانے کا امیگریشن ریکارڈ موجود نہیں،حکومت نے پاکستان میں فرح گوگی کو امیگریشن میں سہولت دینے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ہیں،استعمال ہونے والے نجی طیاروں کے مالکان کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ فرح گوگی کے پاس جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی تھا،فرح گوگی بیرون ملک سفر کے لئے جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی استعمال کرتی رہی ہے،ذرائع نے انکشاف کیا کہ دوبئی میں قائم کمپنی کے ذریعے فرح گوگی کو یہ پاسپورٹ ملاہے ، دوبئی میں قائم یہ کمپنی اے آر وائے چینل کے مالک سلمان اقبال کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.