بلوچستان میں تین ماہ بعد پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشن کا آغاز کر دیا گیا

0 66

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : پاکستان ریلوے نے بلوچستان کے لیے ریل آپریشن بحال کر دیا، تین ماہ بعد مچھ سےمسافروں کو لے کر پہلی ٹرین جعفر ایکسپریس پشاور کے لیے روانہ ہو گئی

بلوچستان میں تین ماہ بعد پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشن کا آغاز کر دیا گیا مچھ سے سینکڑوں

مسافروں کو لے کر پہلی ٹرین جعفر ایکسپریس پشاور کے لیے روانہ ہو گئی

سبی میں نامہ نگار محمد بلال کے مطابق جعفر ایکسپریس سبی، جیکب آباد اور سکھر سمیت تمام بڑے اسٹیشنز سے ہوتی ہوئی 31 گھنٹوں کی مسافت کے بعد مسافروں کو اپنے منزل مقصود پشاور تک پہنچائے گی

بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ریلوے پل اور مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک بہہ جانے سے ٹرینوں کا نظام معطل ہو گیا تھا کوئٹہ میں ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں ٹرین آپریشن مرحلہ وار شروع کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں جعفر ایکسپریس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے ٹریک کو دیکھتے ہوئے جلد مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گئیں،

مچھ کے قریب ہرک ریلوے پل کی مرمت کا کام نہ مکمل ہونے کے باعث ٹرین آپریشن کوئٹہ کی بجائے مچھ سے شروع کیا گیا ہے پل کی مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی کوئٹہ سے بھی دیگر صوبوں کے لئے ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا

ریلوے اپنے اخراجات پر مسافروں کو کوئٹہ سے بذریعہ بس مچھ تک لائے گی تاکہ مسافروں کو مزید کرایوں کے بوجھ سے بچایا جا سکے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.