فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے نوشکی کے دوردراز علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

0 118

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے نوشکی کے دوردراز علاقے بٹو میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ نوشکی ملیشیا کی جانب سے دور دراز اور پسماندہ علاقے بٹو کے لوگوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ میں علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئی۔ جبکہ اس موقع پر میڈیکل اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن اور لیڈی ڈاکٹرز نے 100 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ اورمفت ادویات فراہم کیں  جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری کے ذریعے مریضوں کے شوگر، بلڈ اورکولیسٹرول کے مفت ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا کرنل محمد وقاص علی نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.