سعودی حکومت نے سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا

0 119

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض : سعودی عرب نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سفارت خانے کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے, وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں برادر ملکوں صومالیہ اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے جمعے کو بیان میں کہا ہے کہ موغادیشو میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صومالیہ کی حکومت نے موغادیشو میں سعودی سفارتخانے کو دوبارہ کھولنیمیں بڑی سہولت دی جس پر وہ ستائش کی مستحق ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہیکہ دونوں برادر ملکوں صومالیہ اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے ہیں۔وزارت خارجہ کی خواہش ہے کہ دونوں ملک مشترکہ جدوجہد کو آگے بڑھائیں اور دونوں ملکوں اور ان کے برادرعوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نئے افق سر کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.