شادی کی تقریب کے دوران گیس لیکج سے دھماکا ، 9 افراد زخمی

0 92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اٹک : شادی کی تقریب کے دوران گیس لیکج کے دھماکے کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اٹک کی فاروق اعظم کالونی میں ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب کے دوران گیس لیکج سے دھماکا ہوگیا۔گیس لیکج کے دھماکے کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں راولپنڈی منتقل کر دیاگیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد گھرمیں آگ لگ گئی جبکہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.