کراچی : پولیس اہلکار کے روپ میں وارداتیں کرنے والے دو ملزمان گرفتار

0 71

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: ویسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن معمار کیعلاقے میں کامیاب کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں دو فراڈیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خاتون ایس ایس پی ایسٹ سہائی عزیز کے مطابق خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے وارداتیں کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے گینگ کا ایک رکن واردات کیلئے جگہ کا تعین کرتا تھا، گینگ کے ارکان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے گھر میں داخل ہوتے۔ایس ایس پی سہائی عزیز نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ گینگ کے فرار ہونے والے دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں جلد انہیں بھی پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.