نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے حافظ عبدالوحید ابابکی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

0 87

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ:چیف آف ساراوان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے جمعیت علماء اسلام کے رکن حافظ عبدالوحید ابابکی کی سربراہی میں وفد نے بدھ کے روز ملاقات کی۔

اس موقع پر وفد نے مستونگ کو تفتان روڈ سے ملانے والی اہم سڑک پر صدیق آباد کے علاقے میں پل نہ ہونے کا نوٹس لینے اور پل تعمیر کرنے کے اعلان پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ سب سے پہلے اس جگہ پر پل تعمیر کیا جائے گا تاکہ بارشوں اور سیلاب کی صورت میں مسافروں کو تکلیف کا سامنا نہ کرناپڑے اس کے بعد سڑک تعمیر کرنے کاکام شروع کیا جائے گا، نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ اس اہم روڈ کو مستونگ سے تفتان روڈ شیخ واصل تک تعمیر کرنے اور اسے این ایچ اے سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس سڑک سے عوام بھرپور استفادہ کرسکیں، واضح رہے اس اہم سڑک سے نوشکی، خاران، دالبندین اور تفتان تک عوام سفر کرتے ہیں کیونکہ مختصر وقت میں یہاں سے لوگ اپنی منزل کو پہنچ سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر ڈاکٹر فیصل منان کی جانب سے ایکسیئن پی ایچ ای سید عارف شاہ کے تجویز کردہ صدیق آباد کے لئے آبنوشی اسکیم کے دستاویزات انکے حوالے کیا اور ان سے درخواست کی کہ صدیق آباد کے لئے بور کی منظوری دی جائے، رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہاکہ فنڈز کی دستیابی کی صورت میں بور بھی لگایا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے دستاویزات نوابزادہ میر رئیس رئیسانی کے حوالے کیئے۔ جمعیت علمائے اسلام کی وفد کی جانب سے مسائل کو غور سے سننے اور انکے حل کے لیے اقدامات پر نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور نوبزادہ میر رئیس رئیسانی کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.