انسداد دہشتگردی عدالت سے عمران خان کی ضمانت میں توسیع

0 83

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کردی۔

 انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج  پر  تھانہ سنگجانی میں درج  مقدمے کی سماعت  ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

بابر اعوان کی جانب سے طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی،  جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔ آئندہ سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.