وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی سرکاری شعبہ کی دس یونیورسٹیوں کے لئے اڑھائی ارب روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے فوری اجراءکی منظوری

0 117

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ہمت نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی سرکاری شعبہ کی دس یونیورسٹیوں کے لئے اڑھائی ارب روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے فوری اجراءکی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء ہمارا مستقبل ہیں صوبے کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلباءہمارے اپنے بچے ہیں جن پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے صوبے کے طلباءتعلیم و ہنر اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں کسی صورت پیچھے نہ رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے کی یونیورسٹیوں کو گرانٹ ان ایڈ کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ وائس چانسلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ عبدالماجد بھی اجلاس میں شریک تھے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ صوبے کی یونیورسٹیوں کی مالی معاونت کے لئے صوبائی بجٹ میں اڑھائی ارب روپے مختص ہیں جنہیں طے شدہ فارمولے کے مطابق دس یونیورسٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گرانٹ ان ایڈ کی تقسیم کے فارمولے میں تمام عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے اجلاس میں یونیورسٹیوں کے مالی امور اور اسٹرکچر کا جائیزہ لیتے ہوئے آمدنی اور اخراجات میں تناسب پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ یونیورسٹیاں خود مختار ادارے ہیں اور بہتر مالی نظم و نسق کے زریعہ انہیں خود انحصاربنایا جا سکتا ہے جیسا کہ ملک اور دنیا کی دوسری یونیورسٹیاں ہیں اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نیشنل فائنانس کمیشن کے فارمولے کے تحت صوبے کی یونیورسٹیوں کو 9 فیصد حصہ دینا چاہیے لیکن صوبے کی یونیورسٹیوں کو ملنے والا حصہ 4.5 فیصد ہے جس کے باعث یونیورسٹیوں کو مالی مسائل درپیش ہیں اور مجموعی طور یونیورسٹیوں کو سالا نہ 2.9 ارب روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑتاہے یونیورسٹیوں کی فیسوں کی مد میں اپنی مجموعی آمدنی 1.4 ارب روپے ہے ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے 3.4 ارب روپے ملتے ہیں جبکہ صوبائی حکومت 2.5 ارب روپے کی گرانٹ ان ایڈ دیتی ہے اس موقع پر طے پایا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز کے ہمراہ چئیرمین ایچ ای سی سے ملاقات کرینگے اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کی یونیورسٹیوں کو 9 فیصد حصہ کے مطابق گرانٹ کی فراہمی کی بات کی جائے گی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اس حوالے سے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کرینگے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.