امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے،نیب اوراے این ایف پردبا ڈالنا شرمناک ہے،شیخ رشید

0 83

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری ہے کہ بیوروکریسی ایمان دارانہ فیصلے کرے، سربراہ عوامی مسلم لیگ
راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردبا ڈالنا شرمناک ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنے خلاف کیسزخاتمے کرانے کے لئے ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردبا ڈال رہی ہے جو شرمناک اورافسوسناک ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا سوموٹو نوٹس لینا تاریخی اورسنہرا فیصلہ ہے۔ اب اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آجاتی ہے تاکہ بیورو کریسی دیانت دارانہ اورایمان دارانہ فیصلے کرسکے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومتی شخصیات کی جانب سیتحقیقات میں مداخلت پرازخودنوٹس لیا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.