طاہرالقادری نے نظام المدارس پاکستان کا نیا نصاب پیش کردیا

0 110

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 لاہور: قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مدارس دینیہ کے نصاب کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس میں نظام المدارس پاکستان کا نیا نصاب پیش کر دیا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درس نظامی کا موجودہ نصاب 272سال پرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان میں زیر تعلیم طالب علم 8سال کے تدریسی عرصہ کے دوران نصابی کتب کے ساتھ ساتھ 364کتب کا مطالعہ کرے گا، انہوں نے کہا نظام المدارس پاکستان کے نصاب میں ا ساتذہ کیلئے تعلیمی ریفریشر کورسز بھی متعارف کروائے گئے ہیں، علم و عمل میں پختہ استاد ہی حقیقی وارثان انبیاء کی ایک نسل تیار کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا مدارس دینیہ کا ایسا علمی کردار اور مقام چاہتا ہوں کہ یہاں کا فارغ التحصیل طالب علم چاہے تو مسجد میں چلا جائے، چاہے تو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر زندگی کے کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے، انہوں نے کہا منہاج القرآن علم کی تحریک ہے اور بہت جلد ہم ایک بہت بڑا شہر علم آباد کرنے جارہے ہیں۔

قومی کانفرنس نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن منعقد ہوئی۔ قومی کانفرنس سے نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر،مفتی شبیر انجم قادری، مفتی ارشد القادری، علامہ مفتی قاسم علوی نے خصوصی شرکت کی

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.