ملک بھر میں 16اور 19مارچ 2023ء کو این اے کی 64 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں

0 77

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ؛ ملک بھر میں 16اور 19مارچ 2023ء کو این اے کی 64 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس میں صوبہ سندھ کی قومی اسمبلی کی نشست بھی شامل ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے اور اس پر عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں الیکشن آف پاکستان کی جانب سے 9 فروری 2023 کو ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ تمام سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کو برابری کا میدان فراہم کیا جا سکے۔لیکن مختلف ٹی وی چینلز پر سندھ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے اشتہارات چلائے جا رہے ہیں یہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 180 اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے پیرا 20 کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا میڈیا چینلز پر ان تمام اشتہارات کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیئے جاہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.