اپنی آئین شکنی بچانے کیلئے امپورٹڈ حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے،عمران خان

0 97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

یہ لوگ الیکشن نہ کروا کر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں مگر ہم ہر صورت عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے،شہباز گل سے ملاقات میں گفتگو
لاہور؛چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خود کو معیشت کا چمپئن سمجھنے والوں نے ملکی معیشت برباد کر دی، آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شہباز گل سے لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی ا?ئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی، حکمرانوں میں عام آدمی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا۔ ہر پاکستانی جان چکا ہے سیاسی مخالفین الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آئین شکنی بچانے کیلئے امپورٹڈ حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے، الیکشن نہ کروا کر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں مگر ہم ہر صورت عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ اور دیگر منصوبے بند کر نے سے غریب پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.