پاکستان میں دیگرخطوں کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت کم ہے، فواد چوہدری

1 134

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد: 

وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دیگرریجنزکے مقابلے میں پٹرول کی قیمت کم ہے۔

وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت بین الاقوامی قیمت میں اضافے پربڑھانی پڑے گی تاہم پاکستان میں دیگرریجنز کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت کم ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے پلانٹس مہنگے لگائے گئے، ڈیزل مہنگا ہونے سے زندگی کے دیگرمعمولات پراثرپڑتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کا واقعہ افسوسناک ہے، قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے، پٹرول کا گورننس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اپوزیشن کومذاکرات کے حوالے سے کئی دفعہ پیشکش کرچکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول نے کبھی کچھ پڑھا ہی نہیں بجٹ کیا پڑھنا ہے، شہبازشریف کی تقریر اور بجٹ سے متعلق حقائق سے لگتا ہے انہوں نے بجٹ نہیں پڑھا اور انتخابی اصلاحات پرشہبازشریف نے ابھی تک کوئی فوکل پرس منتخب نہیں کیا

50% LikesVS
50% Dislikes
1 Comment
  1. […] جانب میڈیا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری میڈیا ریگولیشن سے متعلق تمام موجودہ قوانین کو منسوخ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.