اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو گرفتار کرلیا

0 77

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔تحریک انصاف کے زیرحراست کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تھے۔اس سے قبل آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیکیورٹی کا مقصد عمران خان کو روکنا نہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں، کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے دفعہ 144 لگائی ہے۔پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں بھی ایک دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی، شہر میں آج ہر قسم کے سیاسی اجتماع پر پابندی رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک دن کیلئے ہر قسم کی ریلیوں، مظاہروں، دھرنوں اور جلسوں کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی عائد کردی گئی۔واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، کچھ کارکنوں نے ڈنڈے بھی اٹھا رکھے ہیں، پولیس کی بھی بھاری نفری موجود ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.