کوئٹہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ سے لوکل بس مالکان کرایے بڑھا دیئے

0 70

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مسافروں کے مشکلات میں اضافہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لیاجائے،عوامی حلقے
کوئٹہ؛پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لوکل بس اوراندرون بلوچستان چلنے والے ٹیکسی مالکان نے بھی کرایے بڑھادیئے،جس کی وجہ سے مسافروں کی مشکلات بڑھ گئے ہیں ، عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان اوروفاقی وزیرخزانہ سے اپیل کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لیاجائے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدکوئٹہ میں لوکل بس پبلک ٹرانسپورٹ اورٹیکسی مالکان نے بھی کرایے بڑھادیئے۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ٹو چمن ٹوڈی کار ٹیکسی کاکرایہ 200روپے اضافے کے بعد 1000 روپے مقرر کردیا گیاہے، لورلائی کاکرایہ 1500 روپے سے بڑھاکرسے 1600 ،مسلم باغ کا 700 سے بڑھا کر 800، قلعہ سیف اللہ کا 900 سے بڑھا کر 1000، پشین کاکرایہ 350 سے بڑھاکر 400، قلعہ عبد اللہ 800 سے بڑھا کر 1000 جبکہ کوئٹہ تاخانوزئی ٹیکسی کرایہ 500 روپے سے بڑھاکر 600 مقرر کردیا گیاہے۔یہ ہی نہیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لوکل بس مالکان نے بھی کرایہ بڑھاکر40روپے سے 50روپے مقررکردیاہے جس کے بعد مسافروں کو مالی مشکلات درپیش ہیں۔شہریوں نے بتایاکہ لوکل بس اورٹیکسی میں مسافروں کو کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے مگراس کے باوجودمالکان آئے روزکرایوں میں اضافہ کرکے ان کی مشکلات بڑھارہے ہیں۔ دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ اورٹیکسی مالکان کاموقف ہے کہ پیٹرول مہنگاہونے کی وجہ سے انہوں نے کرایہ بڑھایاہے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لیاجائے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.