کوہلو شہر اور گردنواح میں چائلڈ لیبر قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں جاری ضلعی انتظامیہ خاموش

0 93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو : شہر اور گردنواح میں چائلڈ لیبر قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں جاری ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں 9 سے 11 سال کے بچوں کو والدین نے غربت،مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر سکولوں سے نکال کر ہوٹلوں ورکشاپوں میں کام پر لگا رکھا ہے جہاں پر بچوں سے پورا دن مشقت لی جاتی ہے جس سے چائلڈ لیبر قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں خاموش تماشی کا کردار ادا کرنے لگی ہے شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر عملی کارکردگی کارکردگی شروع کیا جائے ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے بچوں کے لئے ماہانہ وظائف کا انتظام کرکے انہیں سکولوں میں داخل کیا جائے تاکہ معصوم بچے پڑھ کر ملک وقوم کی نام روشن کرنے میں اپنے کردار ادا کرسکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.