کارکن ہر طرح کے دباؤ اور ہراسانی کا مقابلہ کر رہے ہیں،عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان ہر طرح کے دباؤ اور ہراسانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اتوا رکوضمنی انتخابات کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے ووٹرز بڑی تعداد میں باہر نکلے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکن ہر طرح کے دباؤ اور ہرسانی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں تمام ووٹرز خصوصاً خواتین باہر نکلیں اور اپنے حق کا استعمال کریں۔ یہ پاکستان کی خود مختاری اور حقیقی آزادی کا الیکشن ہے۔