سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک قیوم انتقال کر گئے

0 62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور؛ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کر گئے۔جسٹس (ر) ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے، اہلخانہ کے مطابق جسٹس (ر) ملک قیوم کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.