بلدیاتی انتخابات کیلاش کمار کٹاریہ پانچویں مرتبہ میونسپل کمیٹی خاران کے اقلیتی نشست پر کونسلر منتخب

0 66

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران :بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خاران سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والا سیاسی و سماجی شخصیت کیلاش کمار کٹاریہ پانچویں مرتبہ میونسپل کمیٹی خاران کے اقلیتی نشست پر کونسلر منتخب ہوگئے کیلاش کمار کٹار یہ جس کا تعلق نوشیروانی گروپ سے ہے پہلی مرتبہ سابق چیف جسٹس شہید محمد نور مسکانزی کے دور تحصیل ناظم میں مخصوص نشست پر کونسلر منتخب ھوا تھا دوسری مرتبہ سردار گل حسن سیاہ پاد کے دور تحصیل ناظم میں مخصوص نشست پر کونسلر منتخب ھوا تیسری مرتبہ میر حاجی محمد جمعہ کبدانی کی دور نظامت میں کونسلر منتخب ہوگئے تھے چوتھی مرتبہ ہندو محلہ وارڈ سے جنرل الیکشن جیت کر میونسپل کمیٹی خاران کے ممبر منتخب ھوا اور 2022 کے بلدیاتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر میونسپل کمیٹی خاران کے مخصوص نشست پر کونسلر منتخب ھوگئے پانچ مرتبہ متواتر منتخب ھونا کیلاش کمار کٹاریہ کے لیے ایک اعزاز ہے وہ ایک تعلیم یافتہ اور ترقی سوچ کے مالک ہیں جو دن رات اپنے مخلصی کے ساتھ اقلیتی برادری سمیت دیگر سماجی کاموں میں پیش پیش ہیں ان کے عوام دوست پالیسیوں کے بدولت ہر بلدیاتی انتخابات میں اقلیتی برادری کی طرف سے نمائندہ منتخب ہوتا رہا ہیں وہ ہر وقت اپنے پارٹی اور اپنے برادری کے درد دکھ خوشی میں پیش پیش رہا ہے پانچویں مرتبہ جیت کیلاش کمار کٹاریہ کی مخلصی اور خدمت کا صلہ ظاہر کررہا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.