رکن اسمبلی علی وزیر اور سنیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں

0 60

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :رکن اسمبلی علی وزیر اور سنیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ طاقت کی بجائے ڈائیلاگ اور سیاسی حل نکالنا ملک کے اعظیم تر مفاد میں ھوگا ۔افغان قومی مومنٹ کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک دوہرے نظام انصاف کا متحمل نہیں ھو سکتا ۔وزیرستان سے منتخب عوامی نمائندے علی وزیر اور سنیٹر اعظم سواتی کے ساتھ کھلا تضاد اور انصاف کا کھلا قتل ہے۔ اذیت اور ظلم و جبر ناقابل برداشت اور ناروا عمل ہے ملک میں اگر میگا کرپشن میں ملوث مجرموں کے پروڈکشن آرڈر جاری ھو سکتے ہیں اور یہاں کالعدم اور دشت گرد تنظیموں اور ریاست دشمن کلبوشن یادو کی رہائی کیلئے قانون سازی ھو سکتی ہے تو منتخب نمائندوں کی کیوں نہیں ھو سکتی اس لئے ملک میں دہرا نظام انصاف کی تاثر دینے سے قبل علی وزیر اور اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر کے اس پر من عن عمل درامد بھی جاے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں ہر مسلے کا حل طاقت کے بجاے سیاسی گفت و شنید سے ڈھونڈنے کی کوشش کیا جاے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر پشتون قوم ہی ہیاور ہر پشتون دشت گردی کا شکار ھونے کے سبب دہشت گردی سے اتنا نفرت کرتا ہے جتنا کوئی اور کرتا ہیکیونکہ ملک کی دفاع کی خاطر اس ناسور میں سب سے زیادہ قربانیاں بھی پشتونوں نے ہی دی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں پشتونوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ ترک نہ کیا گیا تو اس سے لسانیت اور قومیت کی ناسور پھلنے کا قوی خدشہ ہے جس سے سول وار کا بھی قوی امکان و خدشہ نظر آ رہا ہے اور ہم خدا نخواستہ افغانستان کی طرح ایک نہ ختم ھونے والی خانہ جنگی میں مبتلا ھوں گے اور دیگر دنیا کی خفیہ ایجنسیز کا مرکز بن کر انکے پراکسیز کا جنگ میدان بنتے رہیں گے انھوں نے کہا کہ ملک کو قانون و اہین کے مطابق چلانے کے لئے بلا تفریق اور قومیت و لسانیت سے بالاتر ھو کر کام کرنا ھو گا بصورت دیگر ہماری حالت افغانستان سے بھی بدتر ھو گی

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.