ہاکی ٹورنامنٹ 19دسمبر 2022سے شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراونڈ کوئٹہ میں منعقد ھوگا

0 99

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :پہلا(شہدائے ہاکی بلوچستان)ہاکی ٹورنامنٹ 19دسمبر 2022سے شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراونڈ کوئٹہ میں منعقد ھوگا یہ ٹورنامنٹ نوابزادہ لشکری رئیسانی کی زیر نگرانی و سرپرستی کرایا جا رھا ھے اور ٹورنامنٹ آرگنائزر کے فرائض حبیب اللہ کاکڑ سرانجام دیں گے. ٹورنامنٹ کے باقاعدہ ڈراز نکالے جا چکے ہیں جس کے تحت دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں. یہ ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا.  ٹورنامنٹ ان شہدا( رحیم درانی، مجاہد اسلام بٹ، میر علی کرد ، سید امتیاز شاہ( کی یاد میں منعقد کیا جا رھا ھے جنہوں نے ھاکی کے فروغ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا. اس ضمن میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کو فراموش نہیں کر سکتے اسی لئے یہ فیصلہ کیاکہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے انکے نام سے ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے  اور امید کرتا ہوں کے تمام سینئر و جونیئر کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اور ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایں گے. انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقعہ ملے گا اور مستقبل کے لئے صوبے کو نئے کھلاڑی بھی میسر ہو سکیں گے. ٹورنامنٹ کا آغاز 19 دسمبر2022 کو گا اور فائنل میچ مورخہ 03 جنوری 2023 کو کھیلا جائے گا.

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.