وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گلگت بلتستان میں کامیابی پر پی ٹی آئی امیدواروں کو مبارکباد

0 106

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں، واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، تحریک انصاف کی کارکردگی کی بدولت گلگت بلتستان کے عوام نے الیکشن میں سرخرو کیا، کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے الیکشن میں فتح شفاف پاکستان کی جیت ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں، سابق ادوار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی ہے، چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.