سروسز ہسپتال لاہور کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

0 96

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سونیا نامی نرس جڑانوالہ کی رہائشی تھی، اسپتال انتظامیہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،رپورٹ طلب
لاہور:سروسز اسپتال لاہور کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

لاہور کے سروسزاسپتال کے ہاسٹل سے ایک نرس کی لاش ملی ہے، جو پراسرار طور پر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔سروسز اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ سونیا نامی نرس جڑانوالہ کی رہائشی تھی اورہسپتال کے نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھی، علی الصبح اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی،تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس نے خود کشی کی یا اسے کسی نے قتل کیا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے نرس کی لاش ملنے کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعے کی جامع انکوائری کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے، اور تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.