عمران کی سیاست کا جنازہ نکل چکا، آج عوام تدفین کی رسم ادا کریں گے، رانا ثناء اللہ

0 126

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عمران خان اور اس کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں، ٹائیگرز سے غنڈہ گردی کرائی گئی تو نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہو گا ،وزیر داخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور کے ٹائیگرز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دنگا فساد کرنے کے منصوبے سے باز رہیں، ٹائیگرز سے غنڈہ گردی کرائی گئی تو نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہو گا ،

عمران کی سیاست کا جنازہ نکل چکا، آج عوام تدفین کی رسم ادا کریں گے، اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں، ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی تو قانون حرکت میں آئے گا،عمران خان الیکشن ہار چکا ہے، اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان الیکشن ہار چکا ہے اور اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے،عمران اور اس کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 500 سے زائد افراد حالات خراب کرنے کی نیت سے پنجاب پہنچائے گئے ہیں اور حلقے سے باہر کے پولنگ ایجنٹ لگانے کی درخواست اسی سازش کا حصہ تھی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بھائیوں کو پنجاب کے بھائیوں سے لڑانے کا پلان ہے، جس کے لیے پرویز خٹک، اسد قیصر، علی محمد خان اور مراد سعید ان فسادیوں کو شیلٹر دے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے احکامات اور قانون کو توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹائیگرز سے غنڈہ گردی کرائی گئی تو نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہو گا اور 4 سال عوام کو لوٹنے والوں کو 20 حلقوں کے عوام کا مینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے اور آج 17 جولائی کو 20 حلقوں میں ووٹ کے ذریعے عوام تدفین کی رسم ادا کریں گے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.