ائیر لائن “سیال ائیر” کا بلوچستان سے اپنی سروس شروع کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ : ائیر لائن “سیال ائیر” نے بلوچستان سے اپنی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے عوام کو دیگر ائیر لائنز کے مقابلے میں بہتر ہوائی سفر کی سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے
سیال ائیر لائن کے جنرل منیجر شاکر فاروقی اور ریجنل منیجر فراز شیخ نے یہاں بلوچستان سے ائیر سروسز کے اجراء سے متعلق آل عمرہ گروپ بلوچستان کے صدر نعیم احمد مدنی سے ملاقات کی اور سیال ائیر کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر مدنی ٹریول کے ڈائریکٹر کامران مدنی بھی موجود تھے ۔
آل عمرہ گروپ بلوچستان کے صدر نعیم احمد مدنی نے سیال ائیر کے ذمہ داران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہر ادارے کو خوش آمدید کہیں گے سیال ائیر کی بلوچستان سے سروس ایک خوش آئند بات ہے جس سے نہ صرف عوام کو سفری سہولیات کی زائد چوائس فراہم ہونگی بلکہ اس سے صوبے میں ٹورزم کو بھی فروغ حاصل ہوگا
نعیم احمد مدنی نے بلوچستان کے تمام ٹریول ایجنسیز سے التماس کی کہ اس نئی ائیر سروس کی کامیابی کے لیے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریول بزنس کے استحکام کے ساتھ عوام کو معیاری ہوائی سفر کے زیادہ سے زیادہ بہتر موقع میسر آسکیں ، سیال ائیر کے جنرل مینجر شاکر فاروقی اور ریجنل مینجر فراز شیخ نے آل بلوچستان عمرہ گروپ بلوچستان کے صدر نعیم احمد مدنی، اور مدنی ٹریول کے ڈائریکٹر کامران مدنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں محفوظ اور بہتر ہوائی سفر کی فراہمی کے لئے کوشاں رہیں گے۔