پاکستانی ٹاپ باکسرز کا ایشین ٹائٹل میلہ (آج)دبئی میں سجے گا

0 122

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی:دبئی میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیرِاہتمام میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کا میلہ (آج) بدھ کودبئی میں سجے گا۔انٹرنیشنل باکسرز کا آفیشل ویٹ اور فیس آف منگل کو دبئی میں ہوا، ایشین باکسنگ چیمپئین عثمان وزیر اور سابق کپتان پاکستان باکسنگ ٹیم آصف ہزارہ رنگ میں اتریں گے، عثمان وزیر اپنے ایشن باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ عثمان وزیر کا ٹاکڑا تنزانیہ کے ٹاپ باکسر روسٹا سے ہوگا۔باکسر عثمان وزیر نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ پچھلے تین ماہ سے دبئی میں موجود ہوں، فائٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے، پرامید ہوں کہ اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلونگا۔اسکا مزید کہنا تھا کہ میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے پاکستانی عوام کی سپورٹ سے حوصلہ بلند ہے۔باکسرآصف ہزارہ نے کہا کہ عثمان وزیر کے ساتھ دبئی میں بہترین ٹرینگ کا موقع ملا، انشااللہ ایشین چیمپئن ٹائٹل کا پاکستان کے نام کروں گا، قوم سے ہماری کامیابی کے لئے دعاوں کی درخواست ہے۔اس کے علاوہ کوچ محبوب احمد نے کہا کہ عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے بہت محنت کی انشااللہ دونوں اپنی فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.