جو نبی پاک ﷺ کا عاشق ہے اس کو چاہیئے کہ وہ نماز کی پابندی کرے،پیر خواجہ محمد یوسف نقشبندی

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: مرکزی امیر دعو ت ذکر و فکر پاکستان پیر خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے کہا ہے کہ جو نبی پاک ﷺ کا عاشق ہے اس کو چاہیئے کہ وہ نماز کی پابندی کرے ۔ کیونکہ نماز نبی مہربان حضرت محمد ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور قرآن پاک میں بھی بار، بار نماز کی پابندی کا حکم دیا گیا ہے۔مرنے کے بعد بھی سب سے پہلال سوال جو پوچھا جائے گا وہ نماز کے بارے میںہی ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز فیروزپور روڈپر محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مریدین ، عقیدت مندوں اور معززین کی کثیر تعداد موجودتھی جبکہ صاحبزادہ جمال یوسف اور صاحبزادہ سعد یوسف نے بھی شان رسالت ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا اور معروف نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ پیرخواجہ محمد یوسف نقشبندی کاکہنا تھا کہ یہ زندگی چند روزہ ہے کسی لمحہ بھی بلاوہ آسکتا ہے۔اپنی ایک ایک سانس ذکر الہی کی نذر کر دواپنی زندگیاں سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں گزاروں گے تو آپ کا ہر عمل عبادت بن جائے گا۔سنت کے مطابق ہاتھ دھوئیں گے تو عبادت، کھانے کھائیں گے تو عبادت ، لباس پہنیں گے تو عبادت، روزی روٹی کمانے کیلئے مزدوری کریں گے تو عبادت، والدین کا ادب کریں گے تو عبادت ان کے طرف مسکرا کر دیکھیں گے تو حج مقبول کا ثواب اپنے بچوںکی پرورش رزق حلا ل سے کریں گے تو عبادت اور بڑھاپے میں نیک اولاد کا سکھ الگ سے نصیب ہوگا۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ بھی یہاں موجود ہیں آپ نے محفل میں جو بھی اچھی بات سیکھی وہ دوسروںکو بھی سکھائیں ۔محفل کے اختتام پر پیر خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے ملکی سلامتی،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا اور حاضرین محفل کے مرحومین، کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.