خضدار میں گیسٹرو کی وباء پھوٹنے سے ایک اور خاتون جاں بحق

0 129

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وڈھ: بلو چستان کے ضلع خضدار کے آڑینجی کے علاقے ٹیبی جلاب میں گیسٹرو کی وباء پھوٹنے سے ایک اور خاتون جاں بحق ہو گئی اس طرح گزشتہ تین دنوں کے دوران گیسٹرو سے جاں بحق ہونے والوں کی مریضوں کی تعداد 5ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد سب تحصیل آڑینجی کئی علاقے زانبری جلاب نلی ٹیبی بوہر ماس کشاری سیلوڈن کھوروی سونارو باسنکانی سمیت دیگر علاقے گیسٹرو ڈائریا سمیت دیگر بیماروں کی لپیٹ میں ہین دو روز قبل آڑینجی کے علاقے سونارو کشاری جلاب اور زانبری میں بچی سمیت چار خاتوں جان بحق ہوگئی تھی واقعہ کے بعد متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیم روانہ کی گئی تھی لیکن وباء کی شدت علاقے میں موجود ہے آڑینجی زانبری سے نومنتخب کونسلر محمد اسحاق مینگل کے مطابق اگر فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچے تو اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.