وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے میران شاہ میں خودکش حملے کی مذمت اور حملےمیںسیکیورٹی اور کمسن بچوں کی کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا

0 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوءٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میران شاہ میں خودکش حملے کی مذمت اور حملے میں 3سیکیورٹی اہلکاروں اور 3کمسن بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے مذمتی ب یان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور بچوں کی شہادت کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے ۔ واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرست سخت ترین سزا کے حقدار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی مذہب اور معاشرہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا ۔ ملک و قوم کے لیئے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالء شہدا کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.