بھارت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

0 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں گندم کی قلت دیکھی جا رہی ہے
نئی دہلی:بھارت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ۔ بھارتی حکومت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی حکومت نے مہنگائی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا گیا ہے ۔ جب یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں گندم کی قلت دیکھی جا رہی ہے ۔ بھارت گندم پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے ۔ تاہم رواں برس اپریل میں گندم کی قیمتیں پہلی بار گزشتہ ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ بھارتی حکومت کو افراط زر کی شرح میں تشویشناک اضافے پر خدشات لاحق ہیں ۔ واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ اور پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ روس اور یوکرین دنیا میں گندم پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہیں ۔ دنیا میں گندم کی مجموعی تجارت میں دونوں کا لگ بھگ دو تہائی حصہ ہے ۔ روس دنیا میں گندم برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے تو یوکرین چوتھا بڑا ملک ہے ۔
50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.