غیر ملکی ایجنڈے کو فروغ دینے والوں کو عوام نے مسترد کردیا، جان اچکزئی

0 79

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: بلوچستان كے نگران صوبائی وزير اطلاعات جان اچكزئی نے كہا ہے كہ غير ملکی ايجنڈے كو فروغ  دينے والوں كو عوام نے مسترد کر کے بلوچستان كے شہدا كے لواحقين سے بھرپور يكجہتی كا اظہار كيا ہے۔

ان خيالات كا اظہار انہوں  نے پير كے روز سول سيكرٹريٹ ميں ایک پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كيا۔

 

انہوں  نے كہا كہ نگران حكومت نے 17 سال بعد سبی برنائی ريلوے لائن کو بحال كرديا ہے، جس کی بحالی سے معاشی سرگرميوں  كو مزيد فروغ ملے گا۔

 

 

 

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاكستان نے سرحدوں  پر ملک سے آنے اور جانے والوں  كيلئے واضح پاليسی جاري كي ہے جس كے تحت چمن، چاغی اور ديگر سرحدوں  پر قانونی دستاويزات پورے ركھنے والے افراد كيلئے كھلے ہيں جبكہ طورخم باڈر پر بھی قانونی تقاضے پورے كردئيے گئے ہیں۔

 

انہوں  نے كہا كہ كوئٹہ شہر كو محفوظ بنانے كيلئے سيف سٹی پروجیکٹ تکمیل تک پہنچ گیا ہے، جس کے تحت 14 شہر بھر میں 1400 كيمرے نصب كئے گئے ہيں، جو عوام كيلئے ناصرف ایک بڑا تحفہ ہے بلكہ اس سے امن و امان پر بھی مثبت فرق پڑے گا۔

 

انہوں  نے مزيد كہا كہ چمن پيكج كے تحت 20 ہزار نوجوانوں  كيلئے 6 ارب روپے مختص كئے ہيں، جس كے تحت 1700 نوجوانوں  كو 20 ہزار ماہانہ دئيے جارہے ہيں

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.