بلوچستان کے ضلع پنجگور میں واپڈا حکام نے بل نہ دہندگان کے خلاف ٹرانسفارمر اتار آپریشن شروع کردیا

0 63

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں واپڈا حکام نے بل نہ دہندگان کے خلاف ٹرانسفارمر اتار آپریشن شروع کردیا ہے اس وقت واپڈا حکام نے تسپ گرمکان سوردو و دیگر علاقوں سے درجنوں ٹرانسفارمر کو گیارہ ہزار واٹ بجلی سے منقطع کردیا گیا ہے جس کی وجہ سینکڑوں گھرانے بجلی سے محروم ہیں محکمہ واپڈا کے حکام نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر کے اوائل سے جنوری تک جس جس علاقے میں بجلی بل کی ادائیگی کا شرح کم ہے اس علاقے کی ٹرانسفارمر کے لنک اتار دئیے جائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور ہمارا گھر ہے اسکی روشنی ہمارا مقصد ہے لیکن عوام ادارے سے تعاون نہیں کررہے ہیں اگر عوام 80 فیصد واپڈا سے تعاون کریں ہم بجلی کے دیگر مسائل سے لیکر تمام فیڈر کی لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے انہوں نے کہا ہے کہ واپڈا ایک ادارہ ہے اسکی بلنگ ریکوری کرنی پڑتی ہے جب تک آپکے بل جمع نہیں ہونگے ادارہ نہیں چلے گا ادارہ چلانے کیلئے بل کی ادائیگی ضروری ہے پنجگور کے سیاسی سماجی حلقے اپنے اپنے علاقوں میں بل ادا کرنے کی شعور آگاہی پیدا کریں تاکہ وہ بروقت بل ادا کرکے بجلی سے فائدہ اٹھائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.