پولیس نے جعلی نوٹ بناکر ملک بھر میں پھیلانے والا 4 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا

0 59

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملزموں کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی
لاہور: پولیس نے جعلی نوٹ بناکر ملک بھر میں پھیلانے والا 4 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا، ملزموں کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے ۔لاہور کی غالب مارکیٹ پولیس نے جعلی کرنسی بنانے میں مہارت رکھنے والا گینگ پکڑ لیا جو 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اس مہارت سے بناتا تھا کہ نوٹوں کی پہچان رکھنے والے بھی اسے پکڑ نہیں پاتے تھے۔پولیس کے مطابق پرنٹنگ کے شعبہ سے وابستہ ملزمان نے اتنی بڑی تعداد میں جعلی نوٹوں کی چھپائی کی کہ خود بھی نہ گن سکے۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ کے مطابق گرفتار ملزمان گزشتہ 2 سال سے جعلی نوٹوں کا دھندا کررہے تھے، گینگ جعلی نوٹ سپلائی کرنے کیلئے ملک کے پسماندہ علاقوں کا انتخاب کرتا تھا۔پولیس نے ملزموں کے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا تو کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور بڑی تعداد میں کاغذ سمیت دیگر خام مال پکڑا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.