مسجد سے مماثلت؛ انتہا پسند ہندوؤں کی فرمائش پر بھارتی ریلوے اسٹیشن کا رنگ تبدیل

0 73

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بنگلور: بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے مسلم ثقافت کی علامات، تاریخی مقامات و عمارتوں کی مسماری اور نام بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی ریاست کرناٹکا میں کلبرگی ریلوے اسٹیشن پر سبز رنگ کو مسجد سے مماثلت قرار دیتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا، جس کے بعد انتظامیہ نے مجبور ہوکر سبز رنگ کو سفید سے تبدیل کردیا۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے اسٹیشن پر سبز رنگ و روغن کروائے جانے کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب
سے مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالا گیا کہ سبز رنگ کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن بظاہر مسجد جیسا نظر آنے لگا ہے، لہٰذا اسے فوری تبدیل کردیا جائے۔ انتہا پسندوں کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کا رنگ بدلنے کے لیے دباؤ اتنا شدید تھا کہ انتظامیہ کو احتجاج روکنے کے لیے پولیس سے مدد طلب کرنی پڑی۔ دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد سے مماثلت کی بنیاد پر ریلوے اسٹیشن کا رنگ تبدیل کروانے پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے انتہا پسندانہ رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ریلوے اسٹیشن کا رنگ تو بدل دیا لیکن ان درختوں کا کیا کرنا ہوگا، جو اب بھی لگے ہوئے ہیں، وہ بھی تو سبز ہیں۔ صارفین نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم مخالف مہم کو تعصب پھیلانے کا تسلسل قرار دیتے ہوئے حکومتی اداروں کو ان کے سامنے مجبور ہونے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.