نیو یارک سفر کے دوران طیارے میں بلاول بھٹو زرداری سے بھارتی ہم منصب کی ملاقات

0 58

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دونوں رہنمائوں کو پرجوش مصافحہ،خوشگوار ماحول میں بات چیت ،کسی بریک تھرو کا امکان نہیں
نیویارک :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ان کے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے ،یہ ملاقات نیویارک کے سفر کے دوران جہاز میں ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سبر امنیم جے شنکر منگل کی صبح نیویارک پہنچے تھے ،خلیجی ائیرلائن کی بزنس کلاس میں اسی پرواز سے بھارتی وزیر خارجہ سبرا منیم جے شنکر بھی نیویارک پہنچے دونوں وزرائے خارجہ کی پندرہ گھنٹے کی پرواز کے دوران ملاقات ہوئی اور بلاول زرداری نے جے شنکر کو دیکھتے ہی ان سے پرجوش مصافحہ کیا ،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر جو اس ماہ کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر ہیں اور پندرہ رکنی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس انہی کی زیر صدارت ہوگا ،نیویارک کے جے ایف کنیڈی ائیر پورٹ پر دونوں وزرائے خارجہ کو سیکورٹی والوں نے ڈپارچر لاؤ نج سے الگ الگ نکالا جبکہ میڈیا اور کمیونٹی کے کچھ نمائندے انکا آمد والے لاؤنج کے باہر انتظار کرتے رہے،بتایا جاتا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی دوران پرواز ملاقات بظاہر خوشگوار ماحول میں ہوئی تاہم اس سے کسی بریک تھرو کا امکان نہیں ہے البتہ دونوں وزرائے خارجہ کی طویل ترین پرواز کے دوران ملاقات کو حسین اتفاق قرار نہیں نہیں دیاجاسکتا ،سبرامنیم جے شنکر اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز میں مہاتما گاندھی کے ایک مجسمے کی نقاب کشائی کرینگے ،پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کی G77 کانفرنس میں شرکت کے بعد واشنگٹن روانہ ہوجائینگے جہاں تین روزہ قیام کے دوران امریکی حکام سے ملاقاتیں کرینگے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.