سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0 125

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں عرصہ دراز سے بند ہونے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔سرکاری سکولوں میں بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں۔ ماضی میں سرکاری سکولوں نے پاکستان کے کئی نامور کرکٹر،ہاکی اور فٹ بال کے کھلاڑی پیدا کئے ۔ موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے سے یہ سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں ہیں۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرے اورسرکاری سکولوں کو کھیلوں کے لیے ضروری فنڈز بھی مہیا کرے۔#/s#

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.