بھارتی اداکارہ بٹوا چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

0 129

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی :پڑوسی ملک بھارت کی بنگالی اداکارہ روپا دتہ کو ’عالمی کتب میلے‘ میں بٹوا چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک واقعہ بھارتی ریاست بنگال کے شہر کلکتہ میں پیش آیا جہاں ’عالمی کتب میلے‘ کے دوران اداکارہ روپا دتہ نے ایک شہری کی جیب سے بٹوا چوری کرکے پیسے نکال لیے جس پر پولیس نے اُنہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار نے اداکارہ کو کوڑے دان میں بٹوا پھینکتے ہوئے دیکھا جس کے بعد اداکارہ کی تلاشی لی گئی۔پولیس نے کہا کہ اداکارہ کی تلاشی لینے پر اُن کے پاس بھارتی 75 ہزار ملے۔بھارتی پولیس کے مزید کہنا تھا کہ اداکارہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے کہ اُن کے ساتھ کوئی گروہ شامل ہے یا پھر وہ اکیلے ہی یہ کام کرتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.