لوگ ساس بہو کی کہانیاں ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں، صبا فیصل

0 95

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جتنے بھی مشہور ڈرامے ہیں سب کے سب ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہیں یا پھر خاندانی سیاست کے گرد گھومتے ہیں
لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے تمام ڈراموں کو اچھی ریٹنگز ملنے کی وجہ بتادی ہے۔ صبا فیصل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے ڈراموں کے کامیاب ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ان کے تمام ڈرامیاچھی ریٹنگزحاصل کرتے ہیں کیونکہ ان کے تمام ڈراموں کی کہانیاں ساس بہو کی حد تک ہی محدود رہتے ہیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’پاکستان میں جتنے بھی لوگ ٹی وی دیکھتے ہیں وہ یہی دیکھنا پسند کرتے ہیں‘اُنہوں نے کہا کہ’ہمارے گائوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی ذہنیت ایسی ہی ہے وہاں ایسے ہی مواد کو ترجیح دی جاتی ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’اگر آپ کسی اور قسم کا مواد دکھاتے ہیں تو وہ ڈرامہ کامیاب نہیں ہوتا‘۔اُنہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’جتنے بھی مشہور ڈرامے ہیں سب کے سب ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہیں یا پھر خاندانی سیاست کے گرد گھومتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.